بہاولنگر (زاہد حسین انجم سے) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی احکامات کی روشنی میں
بہاولنگر (زاہد حسین انجم سے)
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی احکامات کی روشنی میں
نورالامین مینگل ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم)، ڈائریکٹر سول ڈیفنس ضمیر حسین کی ہدایت اور ذوالفقار احمد بھون ڈپٹی کمشنر /کنٹرولر سول ڈیفنس کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سول ڈیفنس نے ماہ مارچ 2025ء میں غیر قانونی گیس ریفیلنگ کرنے والوں اور غیر قانونی آئل ایجنسیوں کیخلاف ضلع بہاول نگر کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں 44ایف آئی آر کا اندراج کروایا۔ کمرشل و انڈسٹری ادارہ جات میں 303انسپکشن کی گئی۔ کمر شل و انڈسٹری ادارہ جات میں فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل نہ ہونے کی بناء پر 06ادارہ جات کے چالان بنائے گئے اور جرمانے کی مد میں تقریباً 66000/-روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔اور 259کوسر بہمر کیا گیا۔
سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو نے غیر قانونی کاروبار کرنے اور فائر سیفٹی انتظامات مکمل نہ کرنے والے مالکان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ فائر سیفٹی جلد از جلد مکمل کریں اور غیر قانونی کاروبار سے باز رہیں بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی۔
تعلیمی اداروں، کمرشل و انڈسٹری ادارہ جات میں حادثات سے بچاؤ کی تربیت دی گئی اور طلباء و طالبات، انڈسٹری ورکرز اور سرکاری عملے کو حادثات سے بچاؤ کی تربیت دی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا فائر سیفٹی آگاہی کے سلسلے میں سیمینار زاور ورکشاب کا انعقاد کیا گیا او رسول ڈیفنس آفس بہاولنگر کی جانب سے عوام میں آگ سے بچاؤ کی آگاہی کے لیے پمفلٹس اور لٹریچر تقسیم کیے گئے۔