November 16, 2026

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، مکیش

IMG-20250404-WA0140

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، مکیش کمار چاولہ سمیت دیگر رہنماؤں کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنما لالا اسد پٹھان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر بننے والے نئے کینالز کی سخت مخالفت کرتی ہےاس معاملے پر پیپلز پارٹی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے نئے کینالز پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی کینال بن رہا ہے۔ “پنجاب حکومت نے 218 ارب روپے کا منصوبہ تجویز کیا ہے، مگر ملکی آئین کے مطابق ایسا کوئی بھی منصوبہ صوبوں کی رضامندی کے بغیر نہیں بن سکتا،” وزیراعلیٰ نے وضاحت کی انہوں نے آئین کے آرٹیکل 155 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل (CCI) میں جانا چاہئے۔ “ہم نے جون میں سی سی آئی میں اعتراض جمع کروا دیا ہے، اور صدر آصف زرداری نے اس منصوبے کی نہ تو منظوری دی ہے اور نہ ہی سمری پر دستخط کیے ہیں،” مراد علی شاہ نے کہا۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ارسا کی جانب سے پانی کی دستیابی کا دیا گیا سرٹیفکیٹ غلط ہے، اور پیپلز پارٹی نے اسے چیلنج کیا ہے۔ “1999 سے 2024 تک صرف 4 سال ایسے گزرے ہیں جن میں پانی سمندر تک پہنچا، اس صورتحال میں نئے کینالز کیسے بن سکتے ہیں مزید ان کا کہنا تھا کہ شکارپور اور کشمور کے کچے کے علاقوں میں جاری پولیس آپریشن پر بھی جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ “عوام نے پیپلز پارٹی کو سندھ کی حفاظت کی ذمہ داری دی ہے، ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،”