اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی خطرناک مکینیکل جھولے لگانے والے افراد کے خلاف آپریشن
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی خطرناک مکینیکل جھولے لگانے والے افراد کے خلاف آپریشن
ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز کی شیخو شریف میں سخت کاروائی
جھولوں کی تنصیب کرنے والے کنٹریکٹر کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا
جھولوں کے سامان کو قبضہ میں لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
عوام کو جان لیوا حادثات سے بچاؤ کے لیےحکومت پنجاب کی جانب سے خطرناک جھولوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید
حکومت پنجاب کے احکامات کے برخلاف مکینیکل جھولے لگا کر عوامی جانوں کو خطرہ میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر
عوام الناس ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کاروائی کے لیے خطرناک مکینیکل جھولے لگانے والے افراد کی اطلاع فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو دیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید