پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ”سہولت آن دی گو“ بازار قائم کرنے کا فیصلہ
پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ”سہولت آن دی گو“ بازار قائم کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ”سہولت آن دی گو“ بازار پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی
لاہور میں 14 مقامات پر ”سہولت آن دی گو“ بازار پائلٹ پراجیکٹ کیلئے پلان طلب
ملتان روڈ، ہنجروال، مانگا منڈی، رائیونڈ، جی ون مارکیٹ، فیصل ٹاؤن، مون مارکیٹ اور بیدیاں روڈ شامل
ای ملت روڈ، گلشن راوی، شاہدرہ، شادمان اور سنگھ پورہ میں بھی ”سہولت آن دی گو“ بازار قائم ہونگے
روڈز کے اطراف میں یکساں طرز کے کاٹیج ٹاپ شاپس پر اشیاء خوردنوش اور اشیاء ضروریہ دستیاب ہونگی
”سہولت آن دی گو“ بازار میں صاف ستھرا ماحول اور سیکیورٹی کا خاص اہتمام کیا جائے گا