November 16, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250330_134218

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *02 اپریل 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) جیل میں طویل ملاقات، عمران خان نے علی امین اور سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دے دی

🚨 (2) وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کل متوقع

🚨 (3) صدر مملکت کورونا میں مبتلا، ڈاکٹر عاصم کا آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ

🚨 (4) لکپاس : حکومتی وفد اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان مذاکرات تاحال تعطل کا شکار

🚨 (5) بلوچستان: احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کل کریں گے، سردار اختر مینگل

🚨 (6) بلوچ یکجہتی کمیٹی سکیورٹی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے: ڈی آئی جی کوئٹہ

🚨 (7) کوئٹہ اور مستونگ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل

🚨 (8) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

🚨 (9) کراچی: عید کے تین دن کے دوران ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 175 زخمی ہوئے

🚨 (10) وزیراعظم کی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

🚨 (11) قومی ٹیم کی مایوس کن بیٹنگ، دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، سیریز کیویز کے نام

🚨 (12) عید کا تیسرا روز، عوام کا سیرسپاٹے اور دعوتوں کا اہتمام

🚨 (13) ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل سست روی کا شکار

🚨 (14) افغان شہریوں کی باب دوستی سے واپسی کیلئے تیاریاں مکمل، کل سے ملک بدری کا آغاز

🚨 (15) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ

🚨 (16) صدر زرداری کی طبیعت بہتر ہو رہی، دبئی منتقلی کی خبریں درست نہیں: شرجیل میمن

🚨 (17) کراچی: کورنگی میں 5 دن سے لگی آگ کئی مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے، مزید انکشافات

🚨 (18) کراچی: ڈیفنس فیز ون میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

🚨 (19) سعودی حکومت کا عازمین حج کو کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن سہولت دینے کا فیصلہ

🚨 (20) نوشہرہ: نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

🚨 (21) وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹزم میں مبتلا بچوں کی تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ

🚨 (22) لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ صرف 100 روپے لینے کی ہدایت

🚨 (23) مریم نواز کا زائد کرایے وصول کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا حکم

🚨 (24) گوجرانوالہ: گیس لیکیج دھماکا؛ ایک ہی گھر کے 6 خواتین و بچے جھلس کر جاں بحق

🚨 (25) راولپنڈی: گزشتہ تین دن کے دوران گیس پائپ لائن میں آگ لگنے کے 12 واقعات، 2 جگہوں پر دھماکے

🚨 (26) وزیراعظم پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے، چیئرمین یوتھ پروگرام

🚨 (27) بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیراعظم

🚨 (28) تاجروں کا عید سیزن مایوس کن رہا؛ خریداری کی شرح میں نمایاں کمی

🚨 (29) عید الفطر سے قبل ہونے والی خریداری گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 تا 30 فیصد کم رہی، تاجر رہنما

🚨 (30) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دفعہ 144 نافذ

🚨 (31) وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق آگاہ کیا

🚨 (32) حویلی لکھا: ون ویلنگ کے دوران بائیک بس کے نیچے آگئی، ایک نوجوان ہلاک دوسرا شدید زخمی

🚨 (33) کراچی: مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

🚨 (34) ہولی نہیں منائی تو عید کیوں منائی؛ مسلمان سے شادی کرنے والی سوارا بھاسکر کو دھمکیاں

🚨 (35) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹرا اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

🚨 (36) کراچی: پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت، سہولت کار پولیس اہلکار بھی گرفتار

🚨 (37) لاہور: گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے بیوی، سالا اور 6 سالہ بچہ زخمی، ملزم گرفتار

🚨 (38) لاڑکانہ: ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان کو پل سے نیچے پھینک دیا

🚨 (39) جہلم: گھریلو جھگڑے میں بھتیجے نے چچا کو چھریاں مار کر قتل کردیا، ملزم گرفتار

🚨 (40) کچھ لوگوں کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں منصوبہ بندی کی گئی کہ عمران خان کا میسج باہر نہ آئے، فیصل چوہدری

🚨 (41) کے پی میں دو روز کے دوران آئے سیاحوں کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کر گئی

🚨 (42) عید کے اختتام پر موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کا بہاؤ، ٹریول ایڈوائزری جاری

🚨 (43) تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: عظمیٰ بخاری

🚨 (44) لاہور: موٹروے حادثے میں جاں بحق دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی

🚨 (45) رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن، ڈاکوؤں کے 2 سہولت کار گرفتار، ٹھکانے مسمار

🚨 (46) سندھ: خیرپور میں ہائی وے پر کوچ اور کار میں تصادم، باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق

🚨 (47) پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، رانا تنویر

🚨 (48) میانمار میں زلزلہ، پاکستان نے متاثرہ افراد کیلئے 70 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

🚨 (49) سہون شریف: 7 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

🚨 (50) بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھی بھرپور جواب۔