November 16, 2026

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن)ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ نے

IMG-20250402-WA0085

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن)ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ نے مخفی اطلاع پر منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اہم کارروائی انجام دی صوبائی وزیر ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاولا کی خصوصی ہدایات پرA.E.T.O قمرالدین سیال کی سربراہی میں ٹیم نے SIUT اسپتال کے قریب سینٹرل جیل روڈ پرچیکنگ کے دوران ایک مشتبہ وین کو روکا اوردورانِ تلاشی وین کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 50 کلوگرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کی گئی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ایکسائز پولیس کے مطابق کاروائی مخفی اطلاع پر کی گئی اس کارروائی میں موقع پر موجود ملزم غلام یاسین ولد منظور احمد کتپر کو گرفتار کرلیا گیا جس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکےایکسائز انسپکٹر قمرالدین سیال نے اس کامیاب کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت خاص طور پروزیر ایکسائز مکیش کمار چاولا کی قیادت میں منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری طرح متحرک ہے انہوں نے کہاہم سندھ کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم پرقائم ہیں اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی