November 16, 2026

زرعی ترقیاتی بینک کھیوہ برانچ میں مبینہ فراڈ، کسانوں کی رقم غائب

20250330_134218

زرعی ترقیاتی بینک کھیوہ برانچ میں مبینہ فراڈ، کسانوں کی رقم غائب

جھنگ/کھیوہ: 2024 میں زرعی ترقیاتی بینک کھیوہ برانچ میں مبینہ مالی بدعنوانی اور کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق برانچ مینیجر شفقت ندیم، کیشئیر فصیح الدین اور مائیکرو کریڈٹ آفیسر (MCO) ندیم مظہر کی ملی بھگت سے متعدد کسانوں کو قرض کی رقم سے محروم کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق MCO ندیم مظہر نے کسانوں کے قرضے منظور کروائے، لیکن جب کسان کیشئیر فصیح الدین سے رقم وصول کرنے پہنچے تو انہیں مکمل ادائیگی سے محروم رکھا گیا۔ مبینہ طور پر کسانوں کو صرف جزوی رقم دی گئی، جبکہ باقی رقم “تاحال کیش نہ آنے” کا بہانہ بنا کر روک لی گئی۔ دن بھر کی مشکلات اور بار بار چکر لگوانے کے بعد کسانوں کو ان کے قرض کی اصل رقم سے بھی کم حصہ ملا، جبکہ بڑی رقم مبینہ طور پر خردبرد کر لی گئی۔

کسانوں کی دہائیاں، 11 ماہ سے انصاف کا انتظار

فراڈ کا شکار ہونے والے کسان تقریباً 11 ماہ سے بینک کے چکر لگا رہے ہیں، مگر انہیں بقیہ رقم کی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔ متاثرین نے کئی بار برانچ مینیجر شفقت ندیم کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا، تاہم وہ کسی بھی ذمہ داری سے انکار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب جھنگ زون کے زونل چیف نے بھی کسانوں کی شکایات پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق، بینک انتظامیہ نے MCO ندیم مظہر کو کھیوہ برانچ سے جھنگ صدر برانچ منتقل کر دیا ہے، جس کے بعد وہ مبینہ طور پر غائب ہو چکے ہیں، اور متاثرہ کسان انہیں تلاش کر رہے ہیں۔

متاثرہ کسانوں کی فہرست

فراڈ کے شکار کسانوں میں درج ذیل افراد شامل ہیں:

مبشر حسین ولد محمد حسین

قرض کی کل رقم: 15,00,000

واجب الادا رقم: 12,00,000

لیاقت علی ولد فرید

قرض کی کل رقم: 10,00,000

واجب الادا رقم: 4,00,000

ریاض ولد محمد نور

قرض کی کل رقم: 10,00,000

واجب الادا رقم: 4,00,000

شہادت ولد پیر بخش

قرض کی کل رقم: 10,00,000

واجب الادا رقم: 10,00,000

اضافی سود: 2,50,000

اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ

متاثرین نے حکومت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور زرعی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔