*عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں*
*عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں*
*عید الفطر اپنے پیاروں کیساتھ منانے کیلئے گھر جانیوالا حب کی نجی فیکٹری کا ملازم ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔*
*اوتھل۔جن پیٹرول پمپ کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹرالر موقع سے فرار،اوتھل پولیس ٹرالر کے پیچھے روانہ ہوگئی،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی موقع پر پہنچے اور نعش کو سول اسپتال اوتھل پہنچایا۔جہاں جاں بحق شخص کی شناخت عبدالواحد ولد محمد صدیق قوم مسور ساکن موضع کاٹھوڑ علی گوٹھ بیلہ تحصیل کے نام سے ہوئی ہے۔*
*حادثے کی اطلاع پاتے ہی ڈسٹرکٹ چیئرمین لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی ،چیئرمین محمد عمر مسور ہسپتال پہنچ گئے اس موقع پر سید حیدر شاہ بھی انکے ہمراہ تھے۔*
*سول اسپتال اوتھل میں ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی خود ایدھی ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقے لیکر روانہ ہوگئے۔*