*”ڈرون حملے ملکی خودمختاری پر حملہ، خیبرپختونخوا کے عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے
*”ڈرون حملے ملکی خودمختاری پر حملہ، خیبرپختونخوا کے عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے” – اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی*
پشاور – اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے مردان کے علاقے کاٹلنگ میں ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔
بابر سلیم سواتی نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے ہمیشہ امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، مگر بدقسمتی سے یہ خطہ بار بار دہشت گردی اور جنگی کارروائیوں کی زد میں آتا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی اور حکومت کو اس حوالے سے واضح پالیسی اپنانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ حملے کسی بیرونی قوت کی جانب سے کیے جا رہے ہیں تو حکومت کو قوم کو آگاہ کرنا چاہیے کہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کیوں ہو رہی ہے؟ اور اگر یہ حملے ملکی سطح پر ہو رہے ہیں تو معصوم شہریوں کی شہادت کا ذمہ دار کون ہوگا؟ مسلسل ایسے واقعات ہونا ایک بڑا انٹیلیجنس فیلئر ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
بابر سلیم سواتی
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی