November 16, 2026

سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ملگ گیر احتجاج کی کال پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کے

IMG-20250329-WA0219

سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ملگ گیر احتجاج کی کال پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سکھر میں بھی احتجاج کیا گیا احتجاج کی قیادت ایس یو جے کے صدر سلیم سہتو اور جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی نے کی احتجاج میں سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی، جنرل سیکریٹری امداد بوزدار، سندھ وومین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی صدر سحرش کھوکھر شہزاد تابانی، یاسر فاروقی، جلال الدین بھیو، جمیل مغل سمیت دیگر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے تنخواہوں میں کٹوتیوں اور عدم ادائگیوں پر اظہار تشویش قرار دیتے ہوئے اسے صحافیوں کا معاشی قتل اور پیکا آرڈیننس کو آزادی اظہار پر قدغن قرار دیا۔
صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میڈیا ہاؤسز سے صحافیوں کی برطرفیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جسے بند ہونا چاہیئے اس کے علاؤہ تنخواہوں میں کٹوتیاں اور تاخیر کا عمل بھی جاری ہے اگر میڈیا ہاؤسز نے جبری برطرفیاں بند کرنے کے ساتھ صحافیوں کو وقت پر مکمل تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو اگلا احتجاج میڈیا ہاؤسز کے سامنے کیا جائے گا صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی اصلاح کرنے کے بجائے ایسے کالے قوانین نافذ کر کے عوام کو بند گلی میں دھکیلنا چاہتی ہے، مگر صحافی ایسے غیر قانونی اقدامات کی ہر ممکن مزاحمت کریں گے، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیکا قانون کے تحت ملک بھر میں صحافیوں اے کے چوہان، فرحان ملک اور وحید مراد پر درج مقدمات آزادی اظہار رائے پر حملہ تصور کرتے ہیں پیکا قانون کے تحت صحافیوں پر درج مقدمات حکمرانوں کے ماتھے پر کلنک کے مانند ہیں، سیاسی جماعتیں اپوزیشن میں ہوتی ہیں تو وہ صحافیوں کے حقوق کی بات کرتی ہیں لیکن حکومت میں آنے کے بعد وہ اپنی پالیسی تبدیل کرلیتے ہیں حکومت کی میڈیا کے خلاف کالے قوانین کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادیٔ صحافت پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، مظاہرے میں شریک رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر میں صحافیوں پر پیکا ایکٹ تحت درج مقدمات فوری طور پر واپس نہ لیے گئے تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ مظاہرے میں فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نائب صدر اشفاق کھوسو، کاشف پھلپوٹو، جی ایم حیدری، عبداش ڈیھو، سید مسعود زیدی، نعیم غوری، و دیگر صحافیوں نے شرکت کی