August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250326_153851
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *28 مارچ 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) دنیا بھر کے مسلمانوں نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع کے طور پر منایا۔ مساجد میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات منعقد

🚨 (2) وزیراعظم کی زیرصدارت سول و عسکری قیادت کی بیٹھک، ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

🚨 (3) میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، 144 افراد ہلاک، 732 زخمی، فلک بوس عمارتیں چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

🚨 (4) میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلہ، وزارت خارجہ کا کرائسس منیجمنٹ سیل فعال

🚨 (5) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری اور تشدد کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کا لانگ مارچ

🚨 (6) سابق وزیراعظم نواز شریف کا اپنے آبائی علاقہ کا دورہ، دوستوں، محلہ داروں سے ملاقات

🚨 (7) ذاتی خواہشات کے لیے قومی مفاد قربان کرنے کی سوچ پاکستان سے بے وفائی ہے، وزیراعظم

🚨 (8) دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک مرتبہ پھر افواج پاکستان قربانیاں دے رہی ہیں، شہباز شریف

🚨 (9) میرے دوستوں کو رمضان مبارک! ٹرمپ نے مسلمانوں کو وائٹ ہاؤس میں افطاری کرائی

🚨 (10) عمران خان کی واضح ہدایت کے باوجود علی امین فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں، جے یو آئی

🚨 (11) کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دودھ کی دکان پر کھڑا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق

🚨 (12) پوسٹ مارٹم سے پتا چلے گا، گولی کس کی لگی؟ ایس ایچ او، اہل خانہ کا پولیس اہلکاروں کی گرفتاری تک تدفین نہ کرنے کا اعلان

🚨 (13) پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی: آئی ایم ایف کا اعلامیہ

🚨 (14) اسلام آباد: ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں نیچے دب گئیں، 4 افراد جاں بحق

🚨 (15) دسویں این ایف سی اجلاس بلانے کے معاملے پر گنڈا پور نے صدر کو خط لکھ دیا

🚨 (16) عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر دہشت گردوں کو آباد کیا: طلال چودھری

🚨 (17) پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست

🚨 (18) افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کے لیے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، وزیر داخلہ

🚨 (19) عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں منظور

🚨 (20) دہشت گردی کا شکار ہونے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے 400 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ

🚨 (21) اسلام آباد سے صحافی وحید مراد کی درخواست ضمانت منظور، رہا کردیا گیا

🚨 (22) کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے: آئی ایم ایف ڈائریکٹر

🚨 (23) آئی ایم ایف سے منظوری: حکومت نے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی

🚨 (24) کراچی میں جو لاوا پک رہا وہ پھٹ گیا تو دنیا دیکھے گی، فاروق ستار کا عید کے بعد دھرنے کا اشارہ

🚨 (25) کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات پر گورنر سندھ کا چیف جسٹس کو خط، فوری ایکشن لینے کا مطالبہ

🚨 (26) راشن بانٹنا خاموشی سے کیے جانے والا کام ہے، عزت نفس کو ٹھیس نہ پہنچائیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا گورنر کو مشورہ

🚨 (27) ٹیکساس کی ایوان نمائندگان میں 23 مارچ کو ‘یومِ پاکستان’ تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

🚨 (28) بھارت: پولیس کی مسلمانوں کو جمعہ اور عید کی نماز سڑک پر پڑھنے پر پاسپورٹ کینسل کرنے کی دھمکیاں

🚨 (29) سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 380 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے کی بلند ترین سطح پر ہے

🚨 (30) فیصل آباد: موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار

🚨 (31) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان اختیارات کی لڑائی شدید ہوگئی

🚨 (32) عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو کتابیں فراہم کرنے اور بیٹوں سے بات کرانے کا حکم

🚨 (33) لاہور: چچا نے 9 سالہ بھتیجے کو بدفعلی کے بعد پھندا ڈال کر قتل کر دیا

🚨 (34) کراچی: قائدآباد پل کے نیچے پولیس کیمپ پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار اور راہگیر زخمی

🚨 (35) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دسویں این ایف سی اجلاس بلانے کے لیے صدر مملکت کو خط

🚨 (36) حکومت نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کرلیا

🚨 (37) حکومتی دعووں اور اعلانات کے باوجود شہری چینی 180 روپے فی کلو تک خریدنے پر مجبور

🚨 (38) شوگر ملز مالکان کو چینی سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

🚨 (39) دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپوزیشن کو بھی مذاکرات کا مینڈیٹ دیا جا سکتا ہے، بلوچستان حکومت

🚨 (40) رمضان ایمان کی تازگی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے؛ امام کعبہ

🚨 (41) رمضان ٹرانسمیشن: خاتون کالر کی جانب سے سبسکرائبرز بڑھانے کے وظیفے مانگنے کی ویڈیو وائرل

🚨 (42) کراچی: شاہراہ فیصل پر میاں بیوی کو روندنے والے ڈرائیور کا جسمانی ریمانڈ، کار کے مالک کو بھی گرفتار کرنے کا حکم

🚨 (43) کراچی: ملزم ارمغان کا والد پولیس مقابلے اور غیرقانونی اسلحے کے مقدمے میں بھی گرفتار

🚨 (44) بلوچستان: قلات میں بسوں کا تصادم، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی

🚨 (45) صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد، دوسرے کیس میں گرفتاری پر انکوائری کا حکم

🚨 (46) ’رشتے کے وقت دکھی تھا‘، کرکٹر کامران اکمل اور ان کی اہلیہ نے شادی کی دلچسپ کہانی سنادی

🚨 (47) افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، طارق فاطمی کی امریکی تھنک ٹینک سے گفتگو

🚨 (48) ڈالر کے مقابل روپیہ بتدریج استحکام کی جانب گامزن

🚨 (49) وفاقی وزارتوں، محکموں سے تین سال کے لیے غیرملکی سرمایہ کاری کا ڈیٹا طلب

🚨 (50) پنجاب ہتک عزت ایکٹ آزادیٔ اظہار و صحافت کے لیے خطرہ قرار؛ ہیومن رائٹس رپورٹ

🚨 (51) پاکستانی اداکار کوئی دہشت گرد نہیں، بھارت انھیں ویزا جاری کرے، سلمان خان

🚨 (52) 26 نومبر احتجاج؛ اٹک جیل کے 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم

🚨 (53) حکومت کا مسلسل دوسرے ہفتے شرح مہنگائی میں کمی کا دعویٰ، 10 اشیا مہنگی ہو گئیں

🚨 (54) سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 4 انسانی اسمگلرز گرفتار

🚨 (55) لاہور بلوز نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ اپنے نام کرلیا

🚨 (56) وزیراعظم کی طرف سے بجلی نرخوں میں کمی کا اعلان جلد متوقع ہے، وزیر خزانہ

🚨 (57) ماتحت عدلیہ میں تعطیلات؛ ضمانتوں سمیت سیکڑوں مقدمات عید کے بعد تک مؤخر
🚨 (58) ممتاز سفارتکار اور سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ انتقال کرگئے

🚨 (59) اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کیخلاف درخواست مسترد

🚨 (60) پختونخوا؛ معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان جیلوں سے رہا

🚨 (61) گلیات اور چترال کا گرم چشمہ عالمی سطح پر بایوسفیئر ریزرو قرار

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0