مہنگائی کےسبب عیدکی خوشیاں ماند پڑگئیں ۔ سفید پوش طبقہ کی اکثریت کی قوت خرید ناہونے سے دکاندار پریشان ۔
مہنگائی کےسبب عیدکی خوشیاں ماند پڑگئیں ۔
سفید پوش طبقہ کی اکثریت کی قوت خرید ناہونے سے دکاندار پریشان ۔
میلسی(محمدمختارسولگی ) عیدالفطر کی آمد پر مہنگائی کےسبب عام آدمی عید کی خوشیوں سےمحروم ہے۔ کپڑا،جوتے ،اشیائے خوررونوش سمیت ہرچیز سفید پوش طبقے کی پہنچ سےدور ہے۔ دکاندار،تاجر عیدکےموقع پر بازاروں میں گاہک کی تعداد کم ہونے سے شدید پریشان ہیں۔شہریوں کاکہناہے حکومت جب تک بجلی، پٹرول ،شیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی نہیں کرےگی تب تک عام شہریوں کےحالات بہتر نہیں ہونگے ۔حکومت کی جانب سے معاشی بحران پرقابو پانے کادعوی’ کیاجارہاہے لیکن ڈالر کی قیمتیں بھی برقرار ہیں ۔حکومت فوری طور خود انحصاری ایمرجنسی کانفاذ کرے،درآمدات کم کرکے برآمدات کوفروغ دے، ملکی پیداوار کے کےمقابلے میں آنےوالی تمام اشیاء کی درآمد پرپابندی عائد کرے.