ھارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) شہر آور گردنواح میں قصاب مافیہ نے ریٹ لسٹ کی دھجیاں اڑا دیں من مرضی کے ریٹ مقرر کر لئے چند دکان دار
ھارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) شہر آور گردنواح میں قصاب مافیہ نے ریٹ لسٹ کی دھجیاں اڑا دیں من مرضی کے ریٹ مقرر کر لئے چند دکان دار انتظامیہ کی آشیر باد سے لاغر جانوروں کا گوشت عوام کو کھلا رہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اسسٹنٹ کمشنر ھارون آباد سے گوشت مافیہ کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
ھارون آباد شہر میں خود ساختہ مہنگائی نے پنجے گاڑلئے ہیں دکاندارمن مرضی کے ریٹ مقرر کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف
دوکاندار صفائی کے نام پر چکن ایک کلو کی قیمت میں 900 گرام دے رہے ہیں۔جبکہ سرکاری ریٹ سے زائد قیمت وصول کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے بڑا گوشت ۔بیف۔ سرکاری نرخ 650روپے کلو کی بجائے 1100 روپے کلو تک جبکہ چھوٹا گوشت۔مٹن۔ سرکاری نرخ 1300روپے کلو کی بجائے 2000 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔انتظامیہ کی نہ اہلی مبینہ بھگت سے قصاب بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کر رہے ہیں نہ ہی ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں نظر آتی ہے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی زیرو کے برابر ۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنے اورقصاب مافیہ کو لگام ڈالنے کے لئے افسران کو متحرک کرنے پر زور دیا ہےتاکہ شہری ضروریات زندگی کنٹرول ریٹ پر خرید سکیں۔