خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) موضع آدھی کوٹ میں الحرم آئس فیکٹری کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) موضع آدھی کوٹ میں الحرم آئس فیکٹری کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق نائب تحصیل ناظم نورپورتھل و ایکس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہررضا بگھور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. اس موقع پر چیف گیسٹ ایڈووکیٹ ملک طاہررضا بگھورنے باقاعدہ فیکٹری کا افتتاح کیا۔تقریب میں علاقہ تھل کی معروف ہردلعزیز سماجی و سیاسی شخصیت سابق ناظم یو سی آدھی سرگل ملک غلام حسن سلہال ، سابق ناظم پنجہ ملک محمد طارق اعوان، نمبردار ملک علی عباس بگھور، سوشل ورکر رانا محمد عارف اور دیگر مختلف طبقہ ہاءے فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نےخطاب کیا اور اجتماعی دعا کی گئی۔آئس فیکٹری کے ایگزیکٹو ملک زاہد حسین کی جانب سے شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔