November 16, 2026

*🌐26 مارچ 2025 بروز بدھ* 25 رمضان المبارک

20250326_153851

*🌐26 مارچ 2025 بروز بدھ*
25 رمضان المبارک

🌐 *دن بھر کی اہم ترین خبریں*

🌐پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ.

🌐آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدہ میں آرمی چیف عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف.

🌐کابینہ نے سولر صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی، نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت.

🌐امریکا نے پاکستان، چین، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور ایران کی 80 کمپنیوں کو برآمدات کی بلیک لسٹ میں شامل کردیا.

🌐بلیک لسٹ میں چین کی 50 سے زائد کمپنیاں شامل بلیک لسٹ میں پاکستان کی 19 کمپنیاں شامل،متحدہ عرب امارات اور ایران کی 4،4 کمپنیاں بلیک لسٹ میں شامل.

🌐یو اے ای کے وفدکی آرمی چیف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا.

🌐امریکا نے طالبان رہنما سراج حقانی کی گرفتاری پر انعام ہٹانے کی تصدیق کردی.

🌐سراج الدین حقانی کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالر انعام مقررکیاگیا تھا.

🌐ملیر جیل میں بھارتی قیدی نے خودکشی کر لی.

🌐قیدی گوروو ولد رام آنند نے گزشتہ شب بیرک کے باتھ روم میں رسی سے پھندا لگا خودکشی کر لی.

🌐گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 10 سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل قرار.

🌐پانچواں ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ذلت آمیز شکست دے دی.

🌐زبان کے پکےہیں، بجلی سستی ہوگی، وزیراعظم جلد خوشخبری سنائیں گے، میڈیا میں قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی باتیں درست نہیں، وزیر توانائی.

🌐وزیر ریلوے کا کل سے بلوچستان میں ٹرین سروس کی بحالی کا اعلان.

🌐بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار.

🌐گوادر: ماہی گیروں نے ساحل پر پھنسنے والی نایاب ڈولفن کو واپس سمندر میں چھوڑ دیا.

🌐محسن نقوی کو وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر.

🌐عید کے بعد تحریک انصاف میں فاروڈ بلاک بننے والا ہے۔ شیر افضل مروت.

🌐سندھ حکومت کاجمعہ 28 مارچ کو شب قدر پر صوبے کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان.

🌐کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص، ایک اور ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق.

🌐باجوڑ: تحصیل سالارزئی علاقہ مانڑو میں نامعلوم شرپسند کے فائرنگ سے باجوڑ پولیس اہلکار گل قاسم کا بیٹا زخمی.

🌐ڈی آئی خان زمین کے پانی کے تنازعے پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی.

🌐 دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا مولانا حامد الحق پر خودکش دھماکہ تفتیش پر حکومت، اداروں اور تحقیقاتی ایجنسیوں پر عدم اعتماد.

🌐صحافی وحید مراد دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے.

🌐سوات: سید و شریف پولیس اسٹیشن میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج.

🌐شہباز شریف کا آئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

🌐کراچی کے رہائشیوں کا آج سے چاندرات تک کوئی چالان نہیں ہوگا ۔۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا اعلان.

🌐محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کر دی۔

🌐چارسدہ: عمرزئی، ترناب کوٹ اور گردونواح میں شدید ژالہ باری، فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ۔

🌐ملک میں خشک سالی سے زراعت متاثر ہوگی، بیماریوں کا بھی خطرہ ہے: چیف میٹرولوجسٹ.

🌐یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان, پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3،3 روپے فی لیٹر کمی کا امکان.

🌐خیبر پختونخوا ، نجی تعلیمی اداروں کے امتحانی مراکز سرکاری کالجز میں منتقل کرنے کا فیصلہ.

🌐خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے عید اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کر دیا.

🌐صوبے کے تمام جامعات اور کالجز 9 دن کیلیے بند رہینگے،
تعطیلات 29 مارچ سے 7 اپریل تک ہونگی.