بہاولنگر: اسسٹنٹ کمشنر اور سی ای او ایجوکیشن ڈی او فیمیل میڈم سمیرا شاہین کی شجرکاری مہم میں شرکت
بہاولنگر: اسسٹنٹ کمشنر اور سی ای او ایجوکیشن ڈی او فیمیل میڈم سمیرا شاہین کی شجرکاری مہم میں شرکت
بہاولنگر اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر رانا نعمان محمود اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر اسحاق نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (فی میل) میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے
بہاولنگر اس موقع پر چوہدری محمد اسلم ڈی او سکینڈری ایلیمنٹری، میڈم سمیرا شاہین ڈی او ایلیمنٹری زنانہ، حافظ ساجد ڈپٹی ڈی او سکینڈری، فوزیہ انجم بخاری ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر سمیت دیگر افسران اور ایجوکیشن کے عملے نے بھی شرکت کی تقریب میں طلبہ نے مختلف ٹیبلو پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا نعمان محمود نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر، ڈی او فیمیل میڈم سمیرا شاہین اور ڈپٹی فیمیل فوزیہ انجم بخاری نے خطاب کیا، جس میں شجرکاری کی اہمیت اور تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی اس دوران ڈی او آفس میں بھی پودے لگائے گئے، جس کا مقصد ماحول کو سرسبز بنانا اور طلبہ میں درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ شرکاء نے شجرکاری مہم کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔