November 16, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)واپڈا کی غفلت اور کوتاہی سے قریبی گاؤں چک نمبر 71فود ٹبہ غلیانوالے کے رہائشی بجلی کے بل نہ

20250323_190502

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)واپڈا کی غفلت اور کوتاہی سے قریبی گاؤں چک نمبر 71فود ٹبہ غلیانوالے کے رہائشی بجلی کے بل نہ ملنے سے پریشان تفصیلات کے مطابق واپڈا کی جانب سے بجلی کے بل ایک دوکان پر رکھ دیئے جاتے ہیں جو کسی کو ملتا ہے کسی کو نہیں ملتا اور نہ ملنے والوں کا بل دوسرے ماہ ڈبل ہوجاتا ہے جو ٹبہ غلیانوالے کی غریب عوام کے لئے دینا مشکل ہو جاتا ہے مگر واپڈا والوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا وہ ہر ماہ دوکان پر بل رکھ کر رفو چکر ہو جاتے ہیں اہل علاقہ کا کہنا واپڈا اہلکار ریڈنگ کر کے لئے گھر گھر جا سکتے جو بل نہ دے ان کے میٹر کاٹنے کا پتہ ہے ہمارے بجلی کے بلوں میں ٹیکس لگے ہوتے ہیں مگر ہمارے ساتھ یہ نہ انصافی کیوں ہے ہمارے بل شہروں کی طرح گھر گھر کیوں نہیں دئیے جاتے جن اہلکاروں کی یہاں پر ڈیوٹی ہے ان کی تنخواہیں کم ہیں ہمارے بلوں میں ٹیکس نہیں لگے ہوتے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں کیا جاتا ہے ہم وزیر اعظم پاکستان وزیر پنجاب سے اس بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں