November 16, 2026

ہارون آباد/(نویدِ شاہ عثمانی سے ) پنجاب حکومت کا نعرہ صاف ستھرا پنجاب دھرا کا دھرا رہ گیا بھٹہ محمد پورہ میں سیوریج کا گندا پانی

20250323_190502

ہارون آباد/(نویدِ شاہ عثمانی سے ) پنجاب حکومت کا نعرہ صاف ستھرا پنجاب دھرا کا دھرا رہ گیا بھٹہ محمد پورہ میں سیوریج کا گندا پانی رہائشی ابادی کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے کوڈا کرکٹ کے ڈھیر عوام الناس کے لئے کسی مصیبت سے کم نہیں بلدیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی تفصیلات کے مطابق شہر کے پر رونق علاقہ بھٹہ محمد پورہ پر ایک عرصہ سے سیوریج کا نظام درہم برہم ہے کوڈے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں راہ گیروں کو سیوریج کے پانی سے گزرتا مشکل ہوا پڑا ہے ایسی صورت حال علامہ اقبال کالونی گلی نمبر دس کے مین پر ہے وہاں بھی ہر وقت سیوریج کا گندا پانی کھڑا رہتا ہے گزرنے والے کس اذیت سے دوچار ہوتے ہیں کہ یہ وہ ہی جانے ایسا لگتا ہے شہر میں کوئی نظام نہیں ہے اس شہر کا کوئی وارث نہیں ہے کوئی پوچھنے والا نہیں میڈیا کی نشان دہی پر عمل درآمد ہو بھی جاتا ہے تو صرف دوچار دن کے لئے کوئی اس کا مستقل حل نہیں ہے اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے یا اس صورت حال کو بھتر کرنا نہیں چاہتے ملازمین میں کوئی مسلئہ ہے یا بلدیہ افسران میں شہر کی بگڑتی صورتحال پر بلدیہ افسران ایم این اے ایم پی اے کو نظر رکھنی چاہیے شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کے ساتھ ساتھ بلدیہ افسران کی بھی زمہ داری ہے لوگ پریشان ہیں گندگی کی وجہ سے مچھر کی بہتات ہے جس سے بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے