November 16, 2026
20250323_190502

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*

🛑 *24 مارچ 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) 2025 میں حج کرنے والے خبردار! سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کردیا

🚨 (2) تمام ملکی اور غیرملکی عازمین کو ویکسینیشن کرانا ہوگی، بصورت دیگر انہیں حج کی اجازت نہیں دی جائے گی

🚨 (3) کراچی: پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین کو منتشر کردیا، سمی دین بلوچ سمیت 15 کارکنان گرفتار

🚨 (4) کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے باعث ایک اور ہولناک ٹریفک جام، ہزاروں افراد کئی گھنٹے سڑکوں پر پھنسے رہے

🚨 (5) کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس اور احتجاج پر پابندی عائد

🚨 (6) حکومت بلوچستان کا ریاست مخالف پروپیگنڈے اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

🚨 (7) حکومت کا چینی 162 روپے کلو ہونے کا دعویٰ، مارکیٹ میں 180 روپے کلو تک فروخت جاری

🚨 (8) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں منگل اور جمعرات کو ملاقات بحال کردی

🚨 (9) سندھ حکومت کا 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر عام تعطیل کا اعلان

🚨 (10) کراچی: اورنگی ٹاؤن میں جے یو آئی، یوسی 4 مومن آباد ٹاؤن کے نائب امیر اور مسجد کے امام مولانا شیر زادہ فائرنگ سے قتل

🚨 (11) نمائندہ خصوصی صادق خان کا دورہ کابل، دو طرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے اعلیٰ سطح کے رابطوں پر اتفاق

🚨 (12) آلوکی پیداوار کیلئے ادارہ قائم کیا، زراعت کا ملکی معیشت میں حصہ بڑھانا ہے، وزیراعظم

🚨 (13) پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان سے بات چیت کی جائے: اسحاق ڈار

🚨 (14) ملکی دفاع کیلئے نمایاں خدمات پر ایوان صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب

🚨 (15) ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست، دہشت گردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا: بلاول بھٹو

🚨 (16) پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہوگی، حجاز مقدس کیلئے حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی

🚨 (17) مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر ایم ایس اور پرنسپل معطل

🚨 (18) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

🚨 (19) کرک میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ، مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ

🚨 (20) وفاقی وزیر خزانہ بی ایف اے کانفرنس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گئے

🚨 (21) آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی منصوبہ مسترد، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی

🚨 (22) وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت

🚨 (23) 25 سے 27 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان

🚨 (24) یہ ناممکن ہے، عمران خان کوئی معافی نہیں مانگیں گے: سلمان اکرم راجا

🚨 (25) گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی آئی ہے: آئی جی سندھ

🚨 (26) کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، جنم لینے والا بچہ بھی چل بسا

🚨 (27) ٹوبہ ٹیک سنگھ: لڑکی کو گلا دبا کر قتل کرنے کے کیس میں عدالت نے بھائی اور باپ کو سزائے موت سنادی

🚨 (28) صحافی فرحان ملک کے دفتر پر ایف آئی اے کا چھاپہ، کمپیوٹر اور یو ایس بی ضبط کرلی

🚨 (29) فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 600 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپے کا ہو گیا

🚨 (30) بجلی سستی نہ ہونے پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 2 ہزار پوائنٹس کی کمی

🚨 (31) امریکہ میں اسلاموفوبیا کے واقعات بڑھنے لگے، مسلم طالبات پر حملہ، حجاب اتار دیے گئے

🚨 (32) احمد نورانی کے بھائیوں کی گمشدگی کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو طلب کرلیا

🚨 (33) حکومت کا ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ، اہم تعیناتیوں کیلئے اسامیاں مشتہر

🚨 (34) میانوالی: پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے اجرا کی خلاف کریک ڈاؤن، فرنچائز مالک گرفتار

🚨 (35) خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

🚨 (36) ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 25 مارچ کو کرفیو نافذ کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ

🚨 (37) وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر قائم کردہ ٹیکس پالیسی آفس کو فعال کرنے کا فیصلہ

🚨 (38) راولپنڈی میں ملزمان کی پولیس وردی میں واردات، دکاندار کو اغوا کر کے رقم آن لائن ٹرانسفر کرلی

🚨 (39) بلوچستان کی تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں، سپریم کورٹ بار کی فضل الرحمان سے درخواست

🚨 (40) پاکستان میں اسٹار لنک کو آپریشنل کرنے کا مرحلہ وار عمل جاری

🚨 (41) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ سے وفاقی وزرا کے غائب ہونے کی وزیراعظم سے شکایت کر

🚨 (42) سندھ میں 78 لاکھ بچوں کے اسکولوں میں داخل نہ ہونے کا انکشاف

🚨 (43) کراچی اور ڈھاکا کو 2050 تک 54 لاکھ موسمیاتی پناہ گزینوں کا سامنا ہوگا، اقوام متحدہ

🚨 (44) طورخم بارڈر پر اسمگلنگ میں ملوث 50 بچے جرگے کے ذریعے افغانستان ڈی پورٹ

🚨 (45) ڈی جی خان: پنجاب پولیس کی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام

🚨 (46) ملک کے 18 اضلاع کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

🚨 (47) تفتیشی ٹیم نے مصطفیٰ عامر قتل کیس خراب کردیا، محکمہ پراسیکیوشن کا آئی جی کو خط

🚨 (48) مصطفیٰ عامر کیس میں پراسیکیوشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق تفتیش کی ہے، آئی جی سندھ

🚨 (49) ارمغان کے خلاف حوالہ ہنڈی، امریکی شہریوں سے فراڈ پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

🚨 (50) سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 27 مارچ تک توسیع

🚨 (51) کراچی میں منگل اور بدھ کو معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

🚨 (52) پاکستان کوسٹ گارد کی بلوچستان میں کارروائی، 2.5 ملین روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد

🚨 (53) پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا میں پاکستان کا قومی دن روایتی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا

🚨 (54) آئی ایم ایف ڈیل میں تاخیر اور درآمدی طلب بڑھنے سے انٹربینک میں ڈالر مہنگا

🚨 (55) کراچی: لانڈھی میں سرکاری فلیٹس پر افغانیوں اور جرائم پیشہ افراد کا قبضہ

🚨 (56) نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں کپڑے کا تاجر ڈکیتی مزاحمت پر قتل، ملزمان 30 لاکھ لے گئے

🚨 (57) کیا عدالتوں کا بنیادی کام آئین کا تحفظ اور عوامی حقوق کی پاسداری یقینی بنانا نہیں؟ ایمل ولی

🚨 (58) امریکہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد

🚨 (59) مصطفیٰ عامر قتل کیس: عدالت کا ساجد حسن کے بیٹے کا پیش کردہ چالان منظور کرنے سے انکار

🚨 (60) ترکیہ میں صحافیوں سمیت 1100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا

🚨 (61) بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کر دی گئی

🚨 (62) لاہور: خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

🚨 (63) ستونگ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی، ملزم گرفتار