November 16, 2026

ہارون آباد() سیاسی و سماجی شخصیت، سابق وائس چیئرمین یونین کونسل نورسر اور سینئر صحافی محمد آصف بشیر کے کزن، میاں ندیم

IMG-20250325-WA0018

ہارون آباد() سیاسی و سماجی شخصیت، سابق وائس چیئرمین یونین کونسل نورسر اور سینئر صحافی محمد آصف بشیر کے کزن، میاں ندیم احمد جھیڈو کی والدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی، مذہبی، اور صحافتی حلقوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، بعد ازاں ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداروں سمیت دیگر صحافیوں نے میاں ندیم احمد کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا خیر کی اس موقع پر DUJ کے انفارمیشن سیکرٹری میاں آصف بشیر متیانہ نے کہا کہ ماں ایک وہ نعمت ہے جس کا کوئی بھی نعم البدل نہیں اس دکھ کی گھڑی میں ہم سب میاں ندیم احمد کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم مرحومہ کو کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔