وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں کا بہاولنگر کا دورہ، شجرکاری مہم کا افتتاح، خصوصی بچوں میں عید گفٹ تقسیم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں کا بہاولنگر کا دورہ، شجرکاری مہم کا افتتاح، خصوصی بچوں میں عید گفٹ تقسیم
بہاولنگر () وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبین نے بہاولنگر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر “پلانٹ فار پاکستان” مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔کمشنر بہاولپور ڈویژن نے مختلف محکموں کے سٹالز پر جا کر لوگوں میں پودے تقسیم کیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
بعد ازاں، کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خصوصی بچوں کی کلاس میں جا کر ان سے ملاقات کی اور عید کے تحائف تقسیم کیے۔ انہوں نے بچوں سے شفقت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
کمشنر بہاولپور ڈویژن نے رمضان سہولت بازار کا بھی دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین نیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام افتاب احمد اسسٹنٹ کمشنر نمان احمد متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے کمشنر بہاولپور ڈویژن نے وہاں فراہم کی جانے والی اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی قسم کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
مزید برآں، کمیشنر بہاولپور ڈویژن نے شہر ار ایس سی سینٹر چک مدرس کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔
کمشنر مسرت جبیں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق عوامی سہولت کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔