November 16, 2026

سکھر ( بیورو چیف دعاآن لائن نیوزسیدضیاءالرحمٰن ) گورنمنٹ ووکیشنل ٹرینگ انسٹیٹیوٹ ساٸیٹ ایریا سکھر میں 23 مارچ یوم

IMG-20250325-WA0050

سکھر ( بیورو چیف دعاآن لائن نیوزسیدضیاءالرحمٰن ) گورنمنٹ ووکیشنل ٹرینگ انسٹیٹیوٹ ساٸیٹ ایریا سکھر میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب پرنسپل اعجاز احمد ساریو کی زیر صدارت منعقد کی گٸ اعجاز ساریو اور دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ وطن عزیز پاکستان ہماری امیدوں کا مرکزو محور ہے ان کا کہنا تھا کہ قراردادِ پاکستان 23 مارچ 1940ء کو لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں منظور کی گئی۔ اس قرارداد نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست کے قیام کی بنیاد رکھی، جو بعد میں پاکستان کے قیام کی صورت میں عملی شکل اختیار کر گئی۔ مقررین نے مزید کہا کہ 1857ء کی جنگِ آزادی کے بعد برصغیر کے مسلمانوں کو سیاسی، معاشی اور سماجی مشکلات کا سامنا تھا۔ سر سید احمد خان، علامہ اقبال، اور دیگر رہنماؤں نے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ تشخص کی وکالت کی۔ 1930ء میں علامہ اقبال نے اپنے خطبۂ الہٰ آباد میں ایک علیحدہ مسلم ریاست کا تصور پیش کیا، جو بعد میں قراردادِ پاکستان کی بنیاد بنا۔انہوں نے کہا کہ قراردادِ پاکستان 23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک (موجودہ اقبال پارک) میں منظور کی گئی، جہاں شیرِ بنگال مولوی فضل الحق نے اسے پیش کیا۔ اس موقع پر قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی تاریخی تقریر میں ہندو اور مسلمانوں کو دو مختلف قومیں قرار دیا، جن کے درمیان مذہب، ثقافت، اور سماجی نظام کا واضح فرق تھا۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ بطور قوم ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اپنے ملک کے لیۓ اتحاد یکجہتی اتفاق اور رواداری کے جذبوں کے ساتھ ملک کی خدمت کریں۔