November 16, 2026

میرپور ساکرو (سید زبیر حسین شاہ) دریائے سندھ سے چھ کینال نکالنے اور کارپوریٹ فارمنگ کے نام سے لاکھوں ایکڑ زمین وفاق کے

IMG-20250324-WA0199

میرپور ساکرو (سید زبیر حسین شاہ)
دریائے سندھ سے چھ کینال نکالنے اور کارپوریٹ فارمنگ کے نام سے لاکھوں ایکڑ زمین وفاق کے حوالے کرنے کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے ساکرو شہر میں ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

ریلی کے شرکاء نے تمام کینال نامنظور سندھ پر ڈاکہ نامنظور کے نعرے لگائے ریلی کی قیادت عوامی تحریک ضلع ٹھٹھہ کے صدر رزاق چانڈیو تعلقہ صدر اللہ بخش بلوچ ۔لال چند ۔رب ڈنو نوحانی بلاول لاشاری ۔ریاض عباسی مظفر لاشاری دھنی بخش لاشاری اور مجاھد کلمتی نے کی
ریلی کے شرکاء نے مین اسٹاپ پر احتجاجی مظاہرے بھی کیا اس موقع پر ریلی کی قیادت کرنے والے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ سندھ کے عوام کے لیے زندگی کی علامت ہے اسپر کبھی بھی سودے بازی قبول نہیں کرینگے انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وفاق اور سندھ حکومت اپنی عوام دشمن پالیسی سے ہاتھ نہیں اٹھائے گی تو سندھ کے عوام مذید احتجاجی مظاہرے کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام نے منتخب نمائندوں کو اس لئے منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجا کہ وہ عوام کے حقوق کی بات کرینگے مگر یہاں تو سندھ عوام کی سانس کی رگ دریائے سندھ چھننے کی بات کررہے ہیں جسے سندھی عوام کبھی قبول نہیں کرینگے