November 16, 2026

جاری کردہ: ہیومن رائٹس پروٹیکشن فورم، خیبر پختونخوا

20250323_190502

جاری کردہ: ہیومن رائٹس پروٹیکشن فورم، خیبر پختونخوا

پشاور میں کھلے عام فائرنگ، قانون کی رٹ چیلنج – پولیس کی کمزوری یا کچھ اور؟

پشاور (رپورٹ): صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے۔ زرگر آباد میں دن دہاڑے مسلح افراد نے کھلے عام فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا، لیکن پولیس کی طرف سے بروقت کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ہیومن رائٹس پروٹیکشن فورم خیبر پختونخوا کے صدر تاج شریف نے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی آپریشن مسٹر بنگش کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت وارننگ جاری کی گئی تھی، لیکن پولیس سٹیشن اغا میر جانی شاہ (یکہ توت) کے حدود میں ہونے والا یہ واقعہ اس وارننگ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں ریاست کے اندر ریاست کا ماحول بن چکا ہے، جہاں قانون کی کوئی رٹ نظر نہیں آتی۔ اگر ایسے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ دے دی گئی تو پشاور میں امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کیوں نہیں کی؟ اور اس واقعے کے اصل ذمہ دار کون ہیں؟

رائٹس پروٹیکشن فورم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ:

1. زرگر آباد فائرنگ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

2. علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

3. ایس ایچ او اغا میر جانی شاہ کی کارکردگی کا جائزہ لے کر غفلت برتنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

4. شہر میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

تاج شریف نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ان واقعات کا نوٹس نہ لیا تو عوام کا اعتماد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اٹھ جائے گا، جس کے نتائج انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں۔

ہیومن رائٹس پروٹیکشن فورم، خیبر پختونخوا