ماہرنگ بلوچ نے دورانِ تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں کہ وہ جعفر ایکسپریس اور کالعدم بی ایل اے کے بیرون ملک موجود ماسٹر
ماہرنگ بلوچ نے دورانِ تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں کہ وہ جعفر ایکسپریس اور کالعدم بی ایل اے کے بیرون ملک موجود ماسٹر مائنڈز کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھی۔ یہ انکشاف اس لیے بھی حیران کن ہے کیونکہ پہلے ہی کئی تجزیہ کار یہ پیش گوئی کر چکے تھے کہ ماہرنگ بلوچ اور نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی دراصل دشمن خفیہ ایجنسیوں اور بی ایل اے جیسی دہشت گرد تنظیموں کی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے، جو بلوچستان میں عدم استحکام اور انتشار پیدا کرنے کی سازش میں مصروف ہیں۔
بس بہت ہو چکا!
ریاست کو اب ماہرنگ بلوچ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی۔ ان کے پاکستان مخالف اور غداری پر مبنی اقدامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ریاست کو ان نام نہاد لبرلز اور جعلی انسانی حقوق کی تنظیموں کے دباؤ میں ہرگز نہیں آنا چاہیے جو اصل میں ان غداروں کے سافٹ فیس کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ان ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کر کے کیفرِ کردار تک پہنچانا اب وقت کی ضرورت ہے