November 17, 2026

شورکوٹ)محمد رمضان سیال) ۔تھانہ وریام والا کے علاقہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ڈی ایس پی شورکوٹ چوہدری محمد اکرم ،ایس ایچ او تھانہ وریام والا نور خان بلوچ پولیس

20250321_071055

شورکوٹ)محمد رمضان سیال)
۔تھانہ وریام والا کے علاقہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ڈی ایس پی شورکوٹ چوہدری محمد اکرم ،ایس ایچ او تھانہ وریام والا نور خان بلوچ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق غلام عباس ولد وریام نے تھانہ وریام والا میں درخواست گزاری کہ وہ اور اس کے بیوپاری ساتھی جھنگ مویشی منڈی سے واپس آ رہے تھے جب وہ سندھو فارم رستم سرگانہ کے قریب پہنچے تو تین کس نا معلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر اس کے بیوپاری ساتھیوں اجمل عباس قوم کھرل سکنہ خاکی لکھی ، محمد مختار سکنہ ڈبکلاں ،گلزار سکنہ نواں شہر شورکوٹ ،عابد حسین سکنہ خاکی لکھی ،مظفر عباس سکنہ خاکی لکھی ،تنویر سکنہ موضع نوشہرہ ،غلام حیدر سکنہ موضع منگن ،محمد ریاض سکنہ خاکی لکھی ،رب نواز سکنہ ٹھٹی ایلچی سے مجموعی طور پر 2383000روپے چھین لیے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی
ڈی ایس پی شورکوٹ چوہدری محمد اکرم ،ایس ایچ او تھانہ وریام والا نور خان بلوچ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی