November 17, 2026

اسلام آباد میں مقامی افراد کی زمینیں زبردستی چھیننے اور معاوضوں کی عدم ادائیگی کا مقدمہ، 50 سال بعد سی ڈی اے معاوضے دینا تو دور

20250321_071055

اسلام آباد میں مقامی افراد کی زمینیں زبردستی چھیننے اور معاوضوں کی عدم ادائیگی کا مقدمہ، 50 سال بعد سی ڈی اے معاوضے دینا تو دور سپریم کورٹ کو جواب ہی دینےسےانکاری ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ڈائریکٹر لینڈ ثانیہ پاشا کو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی نے 3 فروری کو 15 روز میں ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا، دو نوٹسز بھی جاری کیے لیکن مجال ہے کہ سی ڈی اے حکم مانے، کیا واقعی سپریم کورٹ کی حیثیت چپڑاسی جیسی رہ گئی ہے؟