78

میلسی شہربھرمیں خالص دودھ نایاب ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت جاری.

میلسی شہربھرمیں خالص دودھ نایاب ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت جاری.

میلسی(محمدمختارسولگی) تفصیل کے مطابق میلسی شہرمیں عرصہ دراز سے خالص دودھ نایاب ہوگیا ہے۔ فوڈ اتھاریٹی ذمہداران کی بے حسی ، غفت اور مبینہ ملی بھگت سے شہر بھر میں ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ۔میلسی شہرکی بیشتر دودھ کی دکانوں پر ملاوٹ شدہ دودھ مقررہ ریٹ سے زائدقیمت پرفروخت ہورہاہے۔ جبکہ خالص دودھ کاحصول شہریوں کےلئے خواب بن چکاہے ۔فدہ بازار، کالونی چوک، مائنرروڈ، سرکلر روڑ ودیگرمقامات پر موجود دودھ کی دکانیں قائم ہیں ۔جہاں دودھ خریدنے والے شہری مسلسل شکایات کررہے ہیں ۔شہریوں کایہ بھی کہناہےکہ جس دکان سے بھی دودھ لیں ابالنے کےبعد ملائی نہیں بنتی جوکہ ملاوٹ شدہ دودھ کی تصدیق ہے ۔ضلعی فوڈاتھارٹی ومتعلقہ حکام دودھ کی دکانوں کی ماہانہ چیکنگ کرکے شہریوں کےلئے صحت افزادودھ کی فراہمی میں اپنی ذمہ داری نبھائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں