64

‏صنم جاوید کی 14 ماہ 5 دنوں میں 18 ویں گرفتاری،بلوچستان پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

‏صنم جاوید کی 14 ماہ 5 دنوں میں 18 ویں گرفتاری،بلوچستان پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
پولیس کے مطابق 10 مئی کو صنم جاوید نے لکڑی کو آگ لگائی تیز رفتاری سے کینال روڈ لاہور سے پانچ کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے آگے بڑھی کور کمانڈر ہاوس کو آلگ لگائی، وہاں سے ایک کلومیٹر ایریا میں پولیس کو ڈاج کروایا راحت بیکری پہنچی وہاں پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگائی ،وہاں سے لکڑی مزید بلند کی چھ کلومیٹر کا راستہ چند سکینڈز میں طے کیا اور تھانہ شادمان کو آگ لگائی، وہاں سے وہ دائیں مڑیں چار کلو میٹر مزید لکڑی اٹھائے بھاگی اور زمان پارک میں جلاو گھیراو کیا وہاں سے انہوں نے پھر رینجرز اور پولیس کو ڈاج دیا 15 کلومیٹر سفر طے کیا اور ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کے دفتر میں جنریٹر کو آگ لگائی،لڑکی تھکی نہیں وہاں سے پھر 20 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور شادمان تھانے کی حدود میں آگ لگائی، یہاں بھی دل نہیں بھرا تو صنم جاوید لکڑی اٹھائے پلک جھپکتے ہی 333 کلومیٹر کا سفر طے کرکے میانوالی پہنچی وہاں تھانہ کمرمشانی کی حدود میں شر انگیزی کی۔ ابھی 10 مئی کی کا دن تھا کہ صنم نے تھانہ کمر مشانی سے ایک اور تھانے کا رخ کیا 38 کلومیٹر کا سفر طے کیا وہاں آگ لگائی۔ابھی 10 کا دن ہی چل رہا لڑکی وہاں سے اڑی 325 کلومیٹر کا سفر طے کیا گوجرانولہ کینٹ پہنچی وہاں آگ لگائی۔ابھی دس مئی ہی چل رہا تھا کہ صنم جاوید نے Theory of relativity کے تحت پھر ساڑھے تین سو کلو میٹر کا سفر کیا اسلام آباد پہنچی وہاں ٹویٹ سے آگ لگائی یہ آگ جلد بجھ گئی تھی تو لڑکی نے بہتر جانا کہ اب پنجاب اسلام آباد تو بھگت گئے کہیں اور آگ لگائی جائے لڑکی نے دس مئی کو 900 کلومیٹر کا سفر کیا بلوچستان وہاں آگ لگائی۔
صنم جاوید دس 2023 کو اب تک کی پولیس رپورٹس کے مطابق دو ہزار سے زائد کلومیٹر کا سفر طے کر چکی ہے اس دوران 13 جگہ آگ لگائی ہے مگر دس مئی کا دن ابھی ختم نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں