صدرمملکت نےیوم پاکستان اور عیدالفطر کےموقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180روزکی خصوصی چھوٹ دیدی
صدرمملکت نےیوم پاکستان اور عیدالفطر کےموقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180روزکی خصوصی چھوٹ دیدی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی
ایک تہائی قید کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا
ایک تہائی قیدکاٹنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا
بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا
ایک تہائی سزا کاٹنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا
سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا
سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا،چوری،ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا
سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا
سزا میں کمی کا اطلاق غیرملکی افراد ایکٹ 1946، منشیات کنٹرول ایکٹ 2022 کےتحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا