November 16, 2026

فیصل آباد۔ محمد علی مصطفائی۔نمائندہ خصوصی المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام سالانہ محفل

IMG-20250322-WA0146

فیصل آباد۔ محمد علی مصطفائی۔نمائندہ خصوصی
المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام سالانہ محفل بسلسلہ شہادت مولائے کائنات حضرت امام علی کرم اللہ وجہہ الکریم اور افطار ڈنر کا اہتمام المصطفی ہاؤس شمس آباد میں کیا گیا۔جس میں چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ڈویژنل صدر نآصر قادری ۔رانا فیصل نوید۔محمد علی کلاسن۔میاں ابرار ضیاء۔نور الھدی فاؤنڈیشن کے میان عابد قادری۔ندیم سعیدی۔کلاسن ویلفیئر ٹرسٹ کے شفیق راھی کلاسن ۔فائق میڈیکل کمپلیکس کے ڈایرئکٹر ظہور احمد سمیت کثیر تعداد میں احباب محبت نے شرکت کی۔محفل پاک سے خصوصی خطاب حضرت علامہ عبد الرشید اعوان نے فرمایا۔انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی محبت عین ایمان ھے۔آج بھی ھم حضرت امام علی کرم اللہ وجہہ کی زندگی مبارک کو مشعل راہ بناکر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ھیں۔۔امت مسلمہ کو جوڑنے کے لیے حضرت امام علی علیہ اسلام کی تعلیمات ھمارے لیے مینارہ نور ھیں۔ڈاکٹر خالد حسین شہزاد نے کہا کہ المصطفے فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں دن رات مصروف ھے۔اور المصطفے رضاکار انسانیت کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ھیں۔آخر میں مرحومین کے لیے خاص طور پر المصطفے فاؤنڈیشن کے بانی ممبران عبد الوحید مغل رحمة اللہ علیہ۔ڈاکٹر عمران مغل رحمة اللہ علیہ۔میاں فاروق تسنیم رحمة اللہ علیہ اور انجمن طلبہ اسلام کے مرحومین کے دعائے مغفرت کی گی۔