صوبائی حکومت کے 10 ہزار روپے رمضان پیکج میں غیر قانونی کٹوتی کرنے پر وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر
صوبائی حکومت کے 10 ہزار روپے رمضان پیکج میں غیر قانونی کٹوتی کرنے پر وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) ایبٹ آباد زرک یار خان نے عوامی شکایت پر متعدد جاز کیش دکاندار گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
یاد رکھیں! مستحقین کو مکمل 10 ہزار روپے ملیں گے، دکاندار کو ایک روپیہ بھی کاٹنے کی اجازت نہیں۔ ہر مستحق کو رقم فراہم کرنے پر دکاندار کو پہلے سے 65 روپے معاوضہ دیا جا رہا ہے، اس کے باوجود اضافی کٹوتی کرنا مستحقین کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔
اگر کوئی دکاندار رقم میں کٹوتی کرے تو فوراً اطلاع دیں، تاکہ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے!