عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، جنرل سیکریٹری سید فیاض علی شاہ
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، جنرل سیکریٹری سید فیاض علی شاہ لکیاری اور انفارمیشن سیکریٹری سلیم احمد سومرو رابطہ سیکریٹری سید مداح حسین شاہ، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری اعظم راجپوت کی جانب سے ہدایتوں کے تحت پیپلز لیبر بیورو میرپورخاص ضلع /ڈویژن کا اجلاس مری ہائوس پر منعقد ہوا جس میں مزدور تنظیموں شوگر ملز ورکرز یونین (سی بی آئی)، پرمینلڈ فیلڈ لیبر یونین (سی بی آئی)،پیپلز ایجوکیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن میرپور خاص، رکشہ یونین اور دیگر مزدوروں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں 4 اپریل کو پاکستان پیپلز پارٹی کے کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے حوالے سے گڑھی خدابخش لاڑکاڑو میں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور تمام مزدوروں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ اجلاس میں محمد ساہو پنہور، ملازم حسین خاصخیلی،نورالدین خاصخیلی،غلام قادر مری جاوید بلوچ، اور دیگر مزدور رہنماؤں نے شرکت کی۔