حکومت اسرائیلی دہشت گردی کےخلاف مؤثر آواز بلند کرے، اسلامی ممالک فلسطینیوں پرڈھائےجانےوالے مظالم پر خاموش تماشائی بن چکےہیں ۔
حکومت اسرائیلی دہشت گردی کےخلاف مؤثر آواز بلند کرے، اسلامی ممالک فلسطینیوں پرڈھائےجانےوالے مظالم پر خاموش تماشائی بن چکےہیں ۔
تحریک لبیک پاکستان کےزیراہتمام لبیک یااقصی’ مارچ سے ضلعی رہنما رضوان شفیق مصطفائی کاخطاب ۔
میلسی(محمدمختارسولگی) سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعدحسین رضوی کی ہدایت پراسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ توڑکر ماہ مقدس میں فلسطینیوں پر دوبارہ حملے کرکے بےگناہ مسلمانوں پرحملے اور قیمتی جانوں کےضیاع کےخلاف ملک بھرکی طرح میلسی میں بھی تحریک لبیک پاکستان کےزیراہتمام غلہ منڈی میلسی تاتھانہ صدر چوک تک لبیک یااقصی مارچ کیاگیا۔اس موقع پر خطاب کرتےہوئے ضلعی رہنما رضوان شفیق مصطفائی نے کہا کہ حکومت پاکستان حالیہ اسرائیلی دہشت گردی کےخلاف عالمی طاقتوں کےضمیر جگانےکےلئے مؤثر آواز بلندکرے۔ فلسطینی بھائیوں کی سفارتی واخلاقی حمایت کےلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ ستاون اسلامی ممالک مظلوم فلسطینیوں کی بےبسی پرخاموش تماشائی بنے ہوئےہیں۔ اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان میلسی کےامیر ذوالفقار علی چوہان ،ناظم اعلی قاری ممتاز احمد عدنان خان، غوری فریدرضا سمیت سینکڑوں کارکنان نےمارچ میں شرکت کی۔