سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوزسیدضیاءالرحمٰن) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر مقام کیجانب سے سالانہ گرینڈ افطار ڈنر تقریب کا انعقاد کیا گیا،
سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوزسیدضیاءالرحمٰن) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر مقام کیجانب سے سالانہ گرینڈ افطار ڈنر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے کارکنان و طلباء و سابقین احباب جمعیت کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی معتمد عام (سیکریٹری جنرل) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر تھے جبکہ ناظم صوبہ سندھ جمعیت عمیر شامل لاکھو، سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ نے خصوصی شرکت کی.ناظم سکھر مقام عبدالغفور چنا، معتمد مقام حافظ عبید میمن نے شرکاء کا خیر مقدم کیا، گرینڈ افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ھوئے اسلامی جمعیت طلبہ کے معتمد عام صاحبزادہ وسیم حیدر، ناظم صوبہ عمیر شامل لاکھو نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر کے طلباء کی ایک منظم تنظیم ھے جو طلباء کے سیرت و کردار کی تعمیر اور زھنی جسمانی صلاحیتوں کے فروغ کیلئے کام کر رھی ھے، تاکہ بابرکت اسلامی نظام کیلئے انہیں معاشرے کا ایک بہترین شہری بنایا جاسکے، اللہ اور اسکے رسول صلعم کے بتائے ھوئے اصولوں کیمطابق انسانی زندگی کی تعمیر کے زریعے رضائے الہی کا حصول ھی جمعیت کا بنیادی نصب العین ھے، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ھے اس بابرکت و ماہ مقدس کی لیلۃ القدر میں قرآن مجید کا نزول ھوا جو ھمارے لیے مشعل راہ ھے، انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ قرآنی تعلیمات کو اپنی زندگی کا شعار بنا لیں، تقریب میں سابق ناظمین سکھر منیب شیخ، اسماعیل مغل، تیمور شیخ، انچارج جماعت اسلامی سوشل میڈیا سیل عبدالمالک تنیو سمیت دیگر نے بھی شرکت کی