اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ شہادت
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلہ میں امام بارگاہوں کا دورہ کیا، انہوں نے شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جلوس کے روٹس کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، روڈ کلیرنس، فول پروف سیکیورٹی سمیت دیگر اہم امور بارے ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر عزاداروں کی سہولت کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں، محکمہ ہیلتھ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جلوس کے ساتھ فرائض سر انجام دیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے پوری طرح الرٹ رہیں اور امن و امان کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر جلوس اور امام بارگاہوں کی منتظمین ضلع انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ تمام امور کو احسن انداز میں سرانجام دیا جا سکے۔