خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس ڈی اپریشن فیسکو ڈویژن نورپورتھل جاوید علی سمیجو نے کہا ہے کہ حکومت صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر نگرانی سب ڈویژنل دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر دن گیارہ بجے سے ایک بجے تک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایس ڈی او فیسکو نے کہا کہ اس شیڈیول کے مطابق فیسکو سب ڈویژن آفس نورپورتھل میں بھی روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ جس میں صارفین بجلی کے مسائل کو سنا جائے گا اور فوری طور پر ان کو حل کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں گے ۔ جاوید علی سمیجو نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے فیسکو آفس سب ڈویژن نورپورتھل کا چارج سنبھالتے ہی میں نے شب و روز صارفین کی بہبود کے لیے بھرپور تگ و دو جاری رکھی ہوئی ہے ۔انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]