November 16, 2026

*واپڈا کی ماہ صیام میں بھی اپنی من مانیاں جاری ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری اور شہری ازیت میں مبتلا*

20250317_220114

*واپڈا کی ماہ صیام میں بھی اپنی من مانیاں جاری ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری اور شہری ازیت میں مبتلا*

*ڈپٹی کمشنر خضدار جناب یاسر اقبال دشتی صاحب سے نوٹس لینے کی اپیل*

*محلہ مسلم آباد میجر باغ گزگی اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کیساتھ واپڈا کا سوتیلا سلوک ،ماہ صیام میں بدترین لوڈشیڈنگ بدستور جاری*

*مسلم آباد میجر باغ محلہ گزگی اور ملحقہ علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بدستور جاری 24 گھنٹے میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے محلہ دار ازیت کا شکار ہوگئے ہیں*

*محلہ مسلم آباد میجر باغ گزگی کا بجلی دوپہر 3 بجے چلی جاتی ہے شام 5 بجے آکر واپس افطار کے وقت غائب ہوتی ہے افطار کے بعد دو گھنٹوں کیلئے بجلی آتی ہے پھر رات 10 بجے چلی جاتی ہے پھر سحری ختم ہونے فجر کی آذان کے وقت دوبارہ اپنا دیدار کرواکر چلی جاتی ہے ،*
*لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کئی گناہ بڑھادیا گیا جس سے معمولاتِ زندگی دھرم بھرم ہوگیا ہے ماہ صیام میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ،پانی کی قلت سے محلہ داروں کو مزید پریشانی لاحق ہے جیسے کربلا کا میدان ہو ،کئی کئی گھنٹے مسلسل بجلی بند رہنے کے بعد بار بار ٹرپنگ سے برقی آلات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے واپڈا خضدار کے اعلی حکام سے بارہا شکایت کے باوجود بجلی کے اوقات کار میں تبدیلی کے آثار نظر نہیں آرہے ، سٹی کے اندر رہتے ہوئے میجر باغ والے دیہی علاقوں کی لوڈشیڈنگ کا عزاب بھگت رہے ہیں*
*ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی صاحب و کیسکو کے اعلی حکام سے گزارش ہیکہ واپڈا اپنا قبلہ درست کرکے طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں اور محلہ مسلم آباد میجر باغ گزگی اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کی پریشانی کا اژالہ کریں اور نہ سہی رمضان المبارک کے احترام کا خیال رکھیں اعصاب شکن لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں*