ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ایم سی واپڈا افس سب ڈویژن میں پرائیویٹ آدمیوں کی بھرتی پرائیویٹ بندے ریڈنگ کرتے ہیں
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ایم سی واپڈا افس سب ڈویژن میں پرائیویٹ آدمیوں کی بھرتی پرائیویٹ بندے ریڈنگ کرتے ہیں پرائیویٹ بندے بل دیتے ہیں گھروں میں کسی کو بل ملتا ہے کسی کو نہیں اکثر اوقات بل نہیں ملتا دوبارہ دو ماہ کا بل جاتا ہے جو بھروانا مشکل ہوتا ہے پرائیویٹ بندے ہی لائن پر کام کرتے نظر آتے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے یہ سب کچھ ایس ڈی او کی ایما پر ہو رہا ہے سرکاری ملازم گھر بیٹھ جاتے ہیں اور پرائیوٹ بندوں کو پیسے دے کر کام کرواتے ہیں اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ ۔واپڈا کرپشن کا گڑھ من پسند کماؤ لوگوں کی اعلی عہدے پر ڈیوٹی لوگ زلیل وخوار اندھیر نگری چوپٹ راج دفتر سے افسران غائب میٹر ریڈر میٹر انسپکٹر بنایا ہوا ہےریڈنگ مین ریڈنگ زیادہ ڈال دیتے ہیں بل درستگی کے لئے جانے والی عوام دربدر کوئی شنوائی نہیں ہوتی اہل علاقہ تفصیلات کے مطابق واپڈا دفاتر میں من مانیا ن عروج پر ہیں رشوت خوری کا بازار گرم ہے نہ کوئی افسر دفتر میں ملتا ہے اور نہ ہی کوئی لائن مین ملتا ہے بجلی خراب ہو جائے تو پی ٹی سی ایل پر کال نہیں جاتی نمبر بزی جاتا ہے اگر نمبر لگ بھی جائے تو میٹھی گولی دے دی جاتی ہے اگر بد قسمتی سے کوئی واپڈا ملازم بجلی ٹھیک کرنے ا بھی جائے تو سب سے پہلے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں دفتر میں بلوں کی درستگی کے لئے یا کمپلین کے لئے جائیں تو وہاں پر نہ افسر ملتے ہیں نہ چھوٹا عملہ نیا میٹر لگوانا ہو تو ایسے ہے جیسے کوئی پہاڈ فتح کرنا ہو رشوت بھی لے لیتے ہیں چکر بھی لگواتے ہیں اور کام بھی نہیں کرتے اہل علاقہ نے پنجاب حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے