شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں رہائشی اپارٹمنٹ کی آٹھوین منزل کے فلیٹ کے کھڑکی سے نوجوان لڑکی گر کر جاں بحق ہوگئی۔
شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں رہائشی اپارٹمنٹ کی آٹھوین منزل کے فلیٹ کے کھڑکی سے نوجوان لڑکی گر کر جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق حیدری تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ عیسیٰ لیبارٹری کے قریب اسکائی بلو اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 804 کی کھڑی سے پراسرار طور پر گر کر ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے لڑکی کی شناخت 16 سالہ عنادیہ دختر محمد اقبال کے نام سے کی گئی۔
متوفیہ کے والد پرائیوٹ ملازمت کرتے ہیں، محمد اقبال کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹآ ہے ، پہلے دو بیٹیاں جڑواں ہوئیں جبکہ اس کے بعد دوبارہ دو بیٹیاں جڑواں ہوئیں تھیں۔
جاں بحق ہونے والی عنادیہ ذہنی مریض تھی جس کا نجی اسپتال میں علاج چل رہا تھا، جبکہ ان دنوں اس کا مذہب کی طرف رجحان زیادہ ہوگیا تھا۔
واقعے کے وقت والد ، والدہ اور دو بہنیں شاپنگ کے لیے گئے ہوئے تھے جبکہ عنادیہ کے ہم عمر بہن مریم گھر پر موجود تھی۔
پولیس کو ابتدائی طور پر ملنے والی معلومات کے مطابق عنادیہ نے کھڑی پر کھڑے ہو کر آٹھویں منزل سے نیچے گلی میں چھلانگ لگا لی، پولیس کا کہنا ہے