November 16, 2026

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ”آغوش“ پروگرام

20250317_220114

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ”آغوش“ پروگرام

دو سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو ”آغوش“ پروگرام کے تحت 23 ہزار روپے ملیں گے

پہلے مرحلے میں 13 اضلاع ”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو امدادی رقم ملے گی

”آغوش“ پروگرام کا ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے آغاز

بہاولپور، رحیم یارخان، بہاؤلنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں ”آغوش“ پروگرام میں شامل

حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے

حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے لئے وزٹ پر امدادی رقم دی جائے گی

مراکز صحت سے مفت طبی معائنہ کے بعد ”آغوش“ پروگرام کے کیش ایجنٹ سے امدادی رقم حاصل کی جا سکے گی

حاملہ خواتین کو ہر بارمراکز صحت وزٹ پر 1500 روپے ملیں گے، ٹوٹل رقم 6 ہزار روپے دی جائے گی

”آغوش“ پروگرام کے تحت مرکز صحت پر بچے کی پیدائش پر 4 ہزار روپے کا تحفہ ملے گا

پیدائش کے بعد 15 دن کے اندر پہلے طبی معائنے پر 2 ہزار روپے ملیں گے

پیدائشی سرٹیفکیٹ کا مرکز صحت میں اندارج کروانے پر 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے

”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچے کو حفاظتی ٹیکے لگوانے پر 4 ہزار روپے ہر بار 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر خواتین کی رہنمائی اور معلومات کے لئے خصوصی ٹال فری نمبر بھی قائم

صحت اور علاج ہر ماں اور بچے کا بنیادی حق ہے حکومت اپنا فرض ادا کرے گی، وزیراعلی مریم نوازشریف

ہسپتالوں میں ماؤں اور بچوں کو بیماری کی حالت میں دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے، وزیراعلی مریم نوازشریف

”آغوش“ پروگرام سے نہ صرف ماں بلکہ بچہ بھی صحت مند زندگی کا آغاز کرے گا، وزیراعلی مریم نوازشریف