November 16, 2026

ریاست اترپردیش میں ہندو انتہاپسندوں کے حملوں کے خدشے کے باعث ہولی پر مساجد کو ڈھانپ دیا گیا۔

20250317_220114

ریاست اترپردیش میں ہندو انتہاپسندوں کے حملوں کے خدشے کے باعث ہولی پر مساجد کو ڈھانپ دیا گیا۔

ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر حساس علاقوں کی مساجد اور مزارات کو ترپالوں سے ڈھانپ دیا گیا، کئی علاقوں میں نماز جمعہ کے اوقات بھی تبدیل کر دیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے دوران جمعے کے روز ہولی کا تہوار آنے پر ہندو مسلم کشیدگی کے خدشات پر اتر پردیش کے ضلع سنبھل سمیت دیگر حساس علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس کی نفری تعینات رہی۔

ہولی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، مقامی انتظامیہ نے مسلمان شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی