November 16, 2026

پاکستان سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا

20250317_220114

پاکستان سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے کے مطابق سرکاری ملازم کے بچوں کو نوکریاں ترجیحی بنیادوں پر نہیں دی جا سکتیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ 2024 کا ہے جبکہ موجودہ کیس اس سے پہلے کا ہے، سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوتا، خاتون کو نوکری دے کر آپ نے فارغ کیسے کر دیا؟

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ خاتون کی شادی ہو چکی ہے اور والد کی جگہ نوکری کی اہلیت نہیں رکھتی۔

جسٹس منصور ولی شاہ نے استفسار کیا یہ کس قانون میں لکھا ہے کہ بیٹی کی شادی ہو جائے تو وہ والد کے انتقال کے بعد نوکری کی اہلیت نہیں رکھتی؟ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خود مختاری سے کوئی تعلق نہیں، شادی کے بعد بھی بیٹا والد ک