November 16, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے) اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بے قابو منافع

20250317_220114

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے) اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بے قابو منافع خوروں نے حکومتی رٹ ہوا میں اڑا کر رکھ دی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کہیں دکھائی نہیں دیتے حکومت اور انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عمل درامد کرائے شہریوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ شہر بھر میں مرغی بڑا گوشت اور چھوٹا گوشت من مانے ریٹس پر فروخت ہو رہا ہے تحصیل انتظامیہ دفتروں تک محدود ہے لیکن عملی طور پر فیلڈ میں کہیں دکھائی نہیں دیتے جس کی وجہ سے قصابوں کے ساتھ ساتھ دیگر تاجران نے بھی من مانے ریٹس مقرر کر رکھے ہیں رمضان شریف میں ریلیف دینے کے حکومتی دعوے ٹھس ہو گئے ہیں عوام الناس نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لے کر خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور پرائس مجسٹریٹ کو عملی طور پر فیلڈ میں متحرک کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔