November 16, 2026

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر پر گہری

20250317_220114

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے صوبہ میں دہشت گردی کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے، جن میں مذہبی طبقے کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ صرف پچھلے دو دنوں میں 9 دھماکوں سمیت 27 بڑے حملے ہو چکے ہیں، جو صوبہ کے عوام میں خوف و ہراس کی لہر پیدا کر رہے ہیں۔
در نتیجه کہ صوبے کے بے گناہ عوام دہشت گردی کی لپیٹ میں آچکے ہیں اور ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان درخواست کرتی ہے کہ حکومتیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور دہشت گردی کے اس مسئلے کا کوئی حقیقی حل نکالیں۔ صوبے کے عوام کو ان کے جینے کے بنیادی حق سے محروم نہ کیا جائے۔ ہمیں ایک ایسی مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت ہے جو دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات کرے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سنگین صورتحال کا فوری اور مؤثر حل نکالا جائے تاکہ خیبرپختونخوا کے عوام کو امن و سکون کی زندگی گزارنے کا حق ملے۔
…………………………..
*معصومه میر ایڈوکیٹ*
*جنرل سیکریٹری*
*ہیومن رائٹس کونسل آف* *پاکستان خیبر پختونخواه*