October 4, 2026

کینیا کی جج جسٹس سٹیلا کا فیصلہ پڑھیں تمام گواہوں اور ثبوتوں کو دیکھنے سننے کے بعد عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ مسٹر ارشد شریف کا قتل کوئی حادثہ یا غلطی نہیں تھی بلکہ سوچ سمجھ کر ٹارگٹ کیا گیا۔ ارشد شریف کی

20240713_204052

کینیا کی جج جسٹس سٹیلا کا فیصلہ پڑھیں
تمام گواہوں اور ثبوتوں کو دیکھنے سننے کے بعد عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ مسٹر ارشد شریف کا قتل کوئی حادثہ یا غلطی نہیں تھی بلکہ سوچ سمجھ کر ٹارگٹ کیا گیا۔ ارشد شریف کی بیوی نے جو درخواست دی ہے وہ منظور کی جاتی ہے اور قتل میں ملوث پولیس افسران پر مقدمہ شروع کرنے کا حکم دیتی ہے ساتھ ہی ساتھ مرحوم کے خاندان کو پاکستانی رقم سوا دو کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیتی ہے گو کہ انکی فیملی نے درخواست میں کوئی معاوضہ طلب نہیں کیا۔ جتنی دیر رقم ادا کرنے میں ہوگی اتنا جرمانہ ادا کرنا ہوگا، تمام ملوث پولیس افسران اور دیگر افراد کیخلاف فی الفور قتل کا مقدمہ چلایا جائے….
نیچے والی تصویر میں وہ عظیم منصف اور وہ وکیل جس نے ارشد کا مقدمہ لڑا…. ذرا سوچیں، پاکستانی ریاست نے مقدمہ نہیں کیا تھا صرف ایک عام شہری کی بیوی نے مقدمہ کیا اور وہاں کی عدالت نے حق پر مبنی فیصلہ دیتے ہوۓ اپنے ہی ملک کے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا