November 16, 2026

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ صوبائی منسٹر ہیلتھ خواجہ عمران نزیر

IMG-20250317-WA0168

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ صوبائی منسٹر ہیلتھ خواجہ عمران نزیر ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ میڈم اقرا ناصر کی ہدایت کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں بچوں کی ایمرجنسی کا قیام عمل میں لایا گیا ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے میڈیا کو بتایا کہ مارننگ شفٹ میں بچوں کی ایمرجنسی میں بچوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹر کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے تاکہ بچوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا سکیں اس سلسلے میں میں اپنے تمام ڈاکٹر حضرات بالخصوص کنسلٹنٹ ڈاکٹرز نرسز ایڈمن اور دیگر سٹاف کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے انتہائی کم وقت میں پیڈز ایمرجنسی کو فنکشنل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اس ایمرجنسی میں بچوں کو طبی امداد کے لیے تمام سہولتیں اور اپریٹس جس میں بچوں کی اینڈوٹریکل ٹیوب لرنگوسکوپ اور دیگر چیزیں ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گی دو عدد بے بی وارمر بھی بچوں کے وارڈ میں فراہم کر دیے گئے ہیں پیدائش کے بعد جو بچے کسی وجہ سے اپنا درجہ حرارت برقرار نہیں رکھ سکتے یہ بی بی وارمر ان بچوں کے کام ائیں گے اس کے علاوہ بچوں کے وارڈ میں تمام بچوں کو ائیڈنٹیفکیشن ٹیگز بھی لگا دیے گئے ہیں ائندہ دو روز میں ہسپتال کے تمام عملے کو سی پی ار کی ٹریننگ بھی دی جائے گی ان تمام اقدامات کا مقصد لوگوں کو حکومت کے ویژن کے مطابق صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرنا ہے