November 16, 2026

*‏قومی سلامتی کمیٹی اور APC دو مختلف فورم ہیں*

20250317_220114

*‏قومی سلامتی کمیٹی اور APC دو مختلف فورم ہیں*

*قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اگر شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے تو یہ ایک بہترین فیصلہ ہے کیونکہ اس اجلاس میں ریاست کی سکیورٹی پر بریفننگ یا بات چیت ہونی ہے بجائے اس کے کہ تحریک انصاف بائیکاٹ کرے اور کل کو خواجہ آصف جیسی کھچوں سے غداری کے طعنہ سنے اور ویسے بھی تحریک انصاف کے اس عمل سے تحریک انصاف کے خلاف بیانیہ بنانے میں مدد ملے گی اور یہ بیانیہ گہرا اثر چھوڑے گا۔ اس لیے تحریک انصاف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے*

*دوسری طرف اگر APC ہوتی ہے اور اس میں تحریک انصاف کو مدعو کیا جاتا ہے تو وہاں تحریک انصاف کو کسی بھی صورت اپنی شرکت کو عمران خان سے either way مشروط کر دینا چاہیے اور اے پی سی میں شرکت pending کر دینی چاہیے*

*بات سمجھنی ہو گی کہ yes عمران خان کے بغیر ہمیں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے لیکن جب عمران خان سے ملاقات ہی نہیں ہونے دی جا رہی تو اس صورت میں تحریک انصاف کے پاس قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے علاؤہ دوسرا آپشن نہیں ہے کیونکہ ہم نے تحریک انصاف کے خلاف حکومت کو کوئی بیانیہ بنانے کا بھی موقع نہیں دینا ہے ۔*