113

سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) روہڑی محرم کے جلوس کیلئے سکھر پولیس کی جانب سے 8 اور 9 محرم الحرام کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا .

سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
روہڑی محرم کے جلوس کیلئے
سکھر پولیس کی جانب سے 8 اور 9 محرم الحرام کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا .
جلوس کی گذرگاہوں سمیت دیگر راستوں کوخاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر بند کیا جائیگا
جلوس سے متصل تمام چھوٹے بڑے راستوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور سختی سے جامع تلاشی لینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں
ماتمی جلوس کے لیئے ایک داخلی اور خارجی راستہ بنایا جائے گا جبکہ تین سے زائد چیکنگ پوائنٹس سے عزاداروں کو مکمل جامعہ تلاشی کے بعد گزارا جائیگا
خواتین کی چیکنگ کیلیے مزید لیڈیز پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے
8 اور 9 محرم الحرام کو، 2000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار 200 رینجرز آفیشل، 3 فوج کی کمپنیز اسٹینڈ بائے پر رہینگی جبکہ 400 سے زائد اسکائوٹس جوان بھی فرائض انجامی نبہائیں گے
8 اور 9 محرم کو برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی ان کا کنٹرول روم روہڑی میں قائم کر دیا گیا ہے
ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں میں آنے والی بلند عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے بہترین نشانے باز بھی تعینات کیئے جائینگے
جلوسوں میں سادہ لباس خفیہ پولیس کے اہلکار حصار کی شکل میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں