سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن): ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عدالتوں کے فصلوں کا احترام کرتی ہے، لیکن فیصلے آئین کے مطابق ہونے چاہئیں، فیصلوں میں کنسٹنسی ہونی چاہیے، 6 ماہ پہلے کہا گیا گیا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نہیں مل سکتا، لیکن اب ان کو خواتین کی مخصوص نشستیں دے دی گئیں، ان فصلوں سے ملک میں سیاسی، معاشی عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے، جس سے عام لوگ شدید متاثر ہو رہے ہیں، 40 ہزار کی تنخواہ میں عام شہری کیسے گذارا کرسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی اور سیاسی کارکنوں کی جانب سے ملک میں بے روزگاری، لوڈشیڈنگ، معاشی عدم استحکام اور خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس سے غرض نہیں کہ کس کو کتنی نشستیں ملی، ہمیں پاکستان اور اس کی عوام سے غرض ہے، انہوں نے کہا کہا کہ ملک میں عدم استحکام کے باعث ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار محتاط ہے، لوگ ملک سے باہر جا رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے، ہمارہ ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، سیاسی، معاشی اور قانونی لحاظ سے استحکام ہو، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھنا ہے، ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے، عدم استحکام سے ملک دشمن عناصر اور غیر ملکی طاقتیں اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ فیصلے عوام کے مفادات کے خلاف ہو رہے ہیں، بیرسٹر ارسلان شیخ نے کہا کہ معزز عدالتوں کے فیصلے میں مستقل مزاجی ہونی چاہیے، یہ ملک کیسے ٹھیک ہوگا، اب ہر جگہ سے پٹیشن جمع ہورہی ہونگی، کوئی صدراتی انتخابات کو چیلنج کررہا ہوگا، کوئی سینٹ الیکشن کررہا ہوگا، کہیں حکومتوں اور صوبائی اسمبلی کی قانونی حیثیت پر چیلنج کررہا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جب بھی ٹی وی کھولیں تو قرضوں، ورلڈ بینک، کبھی لوڈ شیڈنگ تو کبھی امن و امان کی بات ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے، اضافی بل اور ٹیکسز کا فیصلہ واپس لیا جائے، ملک کا عوام ان فیصلوں کے خلاف سراپہ احتجاج ہے، اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی رہنمائی میں سکھر پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی ، عام شہریوں اور سیاسی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں تاجر تنظیموں اور وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]